جرم

سوات: ماں نے دوسرے شوہر کیساتھ مل کر 3 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

سوات میں ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا جہاں ایک ماں نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر 3 سالہ معصوم بیٹی کو گلا دباکر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ماں نے بیٹی کی لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر امانکوٹ کی پہاڑی میں ایک گھڑے میں دفن کردیا تھا کیونکہ تین سالہ بچی تمناان کے جرائم میں رکاوٹ بن رہی تھی۔

ایس پی انویسٹی گیشن سوات نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم انعام اللہ ولد شریف زادہ نے خاتون عذرا کو اس کے پہلے شوہر ناصر سے طلاق دلوا کر شادی کی اور بعد ازاں اسے اپنے جرائم میں شامل کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بچی کومینگورہ میں ایک ہوٹل کے کمرے میں قتل کرنے کے بعد لاش امانکوٹ کی پہاڑی میں دفن کردی۔

خوازہ خیلہ پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا جن کے قبضے سے 14چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔

دورانِ تفتیش لرزہ خیز انکشاف ہوا کہ انہوں نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کیا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker