Khyber Pakhtunkhwaپاکستان
ای سی سی نے خیبرپختونخوا کو 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: ای سی سی نے خیبرپختونخوا کو 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا کو 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو گندم 4 ہزار 150 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزارت اطلاعات کےلیے 2 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔
وزیر خزانہ نے ہدایت دی کہ یہ فنڈز عوامی آگاہی مہمات اور تشہیری سرگرمیوں کے لیے فراہم کیے جائیں۔



