موسم

کراچی میں شدید گرمی: یو اے ای قونصل خانے کی اپنے ورکرز کو دوپہر 12 سے 3 بجے تک کام نہ کرنیکی ہدایت

قونصل جنرل کے مطابق کارکنوں کو سایہ دار آرام گاہیں، پینے کا صاف پانی سمیت سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ شدید گرمی کے اثرات سے ان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید موسمی حالات کے دوران کارکنوں کا تحفظ انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

کراچی: متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق نے شہر میں شدید گرمی کی لہر کے دوران کارکنوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر بخیت عتیق نے کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے اپنے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دوپہر ساڑھے 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام معطل رکھا جائے۔

قونصل جنرل کے مطابق کارکنوں کو سایہ دار آرام گاہیں، پینے کا صاف پانی سمیت سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ شدید گرمی کے اثرات سے ان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شدید موسمی حالات کے دوران کارکنوں کا تحفظ انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker