جرم

سرگودھا: دوسری شادی کیلئے بیوی کا قتل اور اگلے دن ہی نکاح، پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگالیا

سرگودھاکی پولیس نے نہر سے ملنے والی نامعلوم خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لایا۔

ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق سرگودھا پولیس کو 4 روز قبل بھلوال کے قریب نہر سے ایک خاتون کی گلا کٹی لاش ملی جس کی شناخت کے لیےمقتولہ کے فنگر پرنٹس لےکر نادرا کے تیار کیے گئے فیملی ٹری کی مدد لی گئی۔

مقتولہ کی شناخت ہوتے ہی اس کے شوہر کو شک کی بنیاد پرحراست میں لیا گیا۔

دوران تفتیش مقتولہ کے شوہر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے بھائی کی مدد سے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ کر اسے نہر میں پھینکا تھا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ دوسری شادی کے لیے اپنی پہلی بیوی کا قتل کیا جب کہ قتل کے اگلے ہی دن دوسرا نکاح بھی کرلیا تھا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker